Saturday, April 5, 2025

بادشاہ کی حیرت انگیز آفر


 






                 ایک ریاست  کے بادشاہ نے یہ اعلان کروا دیا کہ کل صبح میرے محّل کا مرکزی دروازہ کھولا جاٸے گا ۔ تب لوگوں میں سے جس شخص نے محل کی جس چیز کو ہاتھ لگا دیا وہ چیز اسکی ملکیت  ہو جاٸے گی۔ اس اعلان کو سن کر لوگ آپس میں باتیں کرنے لگے کہ میں تو محل کی اس فلاں چیز کو ہاتھ لگاٶں گا، کچھ کہنے لگے میں تو سونے کو ہاتھ لگاٶں گا کچھ نے کہا میں میں چاندی کو، کچھ ہیرے جواہرات کو ، کچھ نے گھوڑوں کو ، کچھ نے قالین کو ،  الغرض جس کی کھوپڑی میں جو آیا اسنے وہ چیز ہاتھ لگانے کا کہدیا۔ 
           صبح جب محل کا مرکزی دروازہ کھولا گیا تو ہر کوٸی اپنی پسندیدہ چیز ہاتھ لگانے کو لپکا ۔ بادشاہ لوگوں کو ادھر اُدھر بھگاتے دیکھ رہا تھا اور ہلکا سا مسکرا بھی رہا تھا کہ لوگوں میں سے ایک شخص بادشاہ کی سمت أیا اور بادشاہ کو چھو لیا(ہاتھ لگا دیا) بادشاہ کو چھوتے ہی بادشاہ ہی اسکے اعلان کے مطابق بادشاہ اسکا ہو گیا اور اسکے ساتھ ہی بادشاہ کی تمام چیزیں اُس کی ہو گہیں۔



📝کیوریشن/اضافی کمینٹری
             اللّہ پاک کی بناٸی ہوٸی چیزوں کی آرزو کرتے ہیں لیکن ہم اس بات پر زرا بھی غور نہیں کرتے، کہ دنیا کے مالک کو پا لیا جاۓ ، اگر مالک ہمارا ہو گیا تو اسکی بناٸی ہر چیز ہماری ہو جاۓ گی۔

              جس طرح بادشاہ نے لوگوں کو موقع دیا اور لوگوں نے غلطیاں کیں، بالکل اسی طرح ساری دنیا کا مالک اللّٰہ بھی ہمیں روز موقع دیتا ہے لیکن ہم بھی روز غلطیاں کرتے ہیں ۔


No comments:

Post a Comment

الفاظ کا درست استعمال۔

Other Language reader use translator/lens