Other language readers use translator
ایک دکاندار سے پوچھا گیا کس طرح اس چھوٹی اور بند گلی میں اپنی روزی روٹی کما لیتے ہو؟ دکاندار نے جواب دیا: میں جس سوراخ میں بھی چھپ جاؤں موت کا فرشتہ مجھے ڈھونڈ نکالے گا تو یہ کس طرح ممکن ہے رزق والا فرشتہ مجھے نہ ڈھونڈ سکے.
کیوریشن:
اس واقعے میں ہمارے لہے خدا پر توکل کا درس ہے ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے
” اگر لوگ اس طرح توکل کریں، جس طرح توکل کرنے کا حق ہے تو انہیں ایسے روزی ملے جیسے پرندوں کو ملتی ہے صبح اپنے گھونسلوں سے بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھرے ہوٸے واپس آتے ہیں“۔
رتبے و عہدے کے لحاظ سے اپنے سے کمتر کی طرف نظر ہو تو بھی توکّل نصیب ہو گا۔

No comments:
Post a Comment